: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ڈںمارک،16جون(ایجنسی) ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے تدریسی اوقات میں مسلمان طلباء طالبات کی نماز کی ادائیگی پرپابندی عاید کردی ہے، جس پر مسلمان طلباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے نہ صرف طلباء کے نماز ادا کرنے پرپابندی لگائی ہے بلکہ طالبات کے حجاب اوڑھنے کی بھی سختی سے ممانعت کردی ہے۔ کوپن ہیگن کے کسی اسکول میں مسلمان طلباء طالبات پرنماز کی ادائی اور حجاب پرپابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک دوسرے ہائی اسکول نے مسلمان طلباء کو نماز اور حجاب سے روک دیا
تھا۔ اسکول کی پرنسپل انگر مارگریٹ جنسن کا کہنا ہے کہ وقفے کے دوران مسلمان طلباء اسکول کی راہ داریوں میں مصلے بچھا کر نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس سے دوسرے طلباء کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے وقفے کے دوران اور تدریسی اوقات میں طلباء کو نماز کی ادائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اسکول انتظامیہ کے اقدام پر طلباء سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے نماز کی ادائی پرپابندی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اسکول کی ایک مسلمان طالبہ نے'فیس بک' پر پوسٹ بیان میں بتایا کہ میری ایک کلاس فیلو نے مجھے بتایا کہ اسکول کی پرنسپل نے ہمیں نماز کی ادائی سے روک دیا ہے۔ آج کے بعد ہم نماز کی ادائی سے محروم ہوجائیں گے۔